0
Tuesday 11 Nov 2014 22:48

جب تک انتخابات اور جمہوریت پر شکوک وشبہات ہوں گے اس وقت تک عوام اضطراب کا شکار ہوں گے، لیاقت بلوچ

جب تک انتخابات اور جمہوریت پر شکوک وشبہات ہوں گے اس وقت تک عوام اضطراب کا شکار ہوں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں، لاپتہ افراد کا مسئلہ فوری طور پر حل ہونا چاہیے، اب کے بار الیکشن کمیشن کو مضبوط اور بااختیار ہونا چاہیے انتخابات اور جمہوریت پر شکوک وشبہات عوام کو مضطرب کرنے کا موجب ہے وزیراعظم بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے کوئٹہ میں دو مرتبہ کانفرنس کے انعقاد کا وعدہ کرچکے مگر اسے ابھی تک وفا نہیں کیا گیا، 21 سے 23 نومبر تک جماعت اسلامی کا اجتماع اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس میں 56 ممالک سے بھی عالمی دانشور اور اسلامی تحریک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ، بشیر ماندائی، عبدالولی خان شاکر ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ 3روزہ اجتماع میں دنیا کے 56 ممالک سے عالمی دانشور، اسلامی تحریکوں کے نمائندے شرکت کریں گے اس سلسلے میں ویزوں کے لئے وفاقی وزیر داخلہ ہماری درخواست پر این او سی جاری کرچکے ہیں۔ اجتماع کے دوران بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے لئے انٹرنیشنل کانفرنس سمیت خواتین طلباء کے لئے بھی کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی امیر سراج الحق عوامی ایجنڈا اور پاکستان کے اصل مقصد کے حصول کے لئے تکمیل پاکستان تحریک اور اس کے لائحہ عمل کا اجتماع میں اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، انتخابی اصلاحات اور بلدیاتی انتخابات اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔ بلوچستان کے مسائل کا حل شیطان کے آنکھ کی طرح لمبے ہونے کی بجائے فوری ہونا چاہے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ججز کا کمیشن بن جانا چاہیے کیونکہ وہ ٹرم اور ریفرنسز خود تیار کرتے ہیں وہ تمام اداروں سے تعاون اور معلومات کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ عمران خان سمیت سب کو جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مسائل کا حل قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی مدد پوری ہوچکی ہے تاہم آئندہ الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہیے جب تک انتخابات اور جمہوریت پر شکوک وشبہات ہوں گے اس وقت تک عوام اضطراب کا شکار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 419049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش