0
Tuesday 11 Nov 2014 22:56

سیاسی اختلافات پر غلیظ زبان نہیں استعمال کرنی چاہیے، عبدالغفورحیدری

سیاسی اختلافات پر غلیظ زبان نہیں استعمال کرنی چاہیے، عبدالغفورحیدری
اسلام ٹائمز۔جمعیت علمائے اسلام ف کے جنرل سیکرٹری اور وزیرمملکت برائے پوسٹل سروسزنے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی جائے گی، دھرنوں کی سیاست سے ملکی معیشت کو 100ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، طاہرالقادری کینیڈا کے اشارے پر واپس اور اب لگتا ہے کہ عمران خان بھی اشارے کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ملک مین جاری دہشت گردی کو یہودی لابی فنڈ کررہی ہے، اسلام آباد کی یونیورسٹی میں اسرائیلی سٹال لگانے کی اجازت دینے والی خاتون ڈین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے یونیورسٹی انتظامیہ اس کے خلاف کاروائی کررہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن مقتدرشخصیات کے بارے میں غلیظ زبان نہیں استعمال کرنی چاہیے۔ شیریں مزاری اگر مولانا فضل الرحمن کے خلاف مظاہرے کے لیے این جی اوز کی 500خواتین سڑکوں پر لائیں تو ہم باپردہ 5ہزار خواتین لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 419053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش