0
Wednesday 12 Nov 2014 12:35

پاکستان کی داخلی سیاست میں امریکہ کو کوئی کردار نہیں، رچرڈ اولسن

پاکستان کی داخلی سیاست میں امریکہ کو کوئی کردار نہیں، رچرڈ اولسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی داخلی سیاست میں امریکہ کو کوئی کردار نہیں، توقع ہے کہ موجودہ اداروں کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکال لیا جائیگا۔ اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد میں کمی کا تاثر درست نہیں، امریکی امداد تجارت اور سرمایہ کاری کی صورت میں جاری رہے گی، رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو تنہاء چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائے گا، رواں سال انخلا مکمل ہونے کے بعد بھی نو ہزار آٹھ سو فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 419137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش