QR CodeQR Code

امریکہ نے تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا، دونوں ممالک کا فوجی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

12 Nov 2014 11:30

اسلام ٹائمز: بیجنگ میں چینی صدر کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ دہشتگردی اور داعش کیخلاف چین کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے تبت کو چین کا حصہ تسلیم کر لیا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ بیجنگ میں امریکی صدر بارک اوباما نے چینی صدر شی جن پینگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ اور چین نے فوجی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ دہشت گردی اور داعش کے خلاف چین کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے معاملے پر مذاکرات کے حامی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 419141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419141/امریکہ-نے-تبت-کو-چین-کا-حصہ-تسلیم-کرلیا-دونوں-ممالک-فوجی-تعلقات-اور-تجارت-فروغ-دینے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org