QR CodeQR Code

داعش کی موجودگی سے انکار عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے، علامہ حسن ظفر

12 Nov 2014 18:39

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک سے ان دہشت گردوں کے لئے فنڈز آنے کے شواہد کے بعد بھی ان ممالک سے احتجاج نہ کرنا پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی سازش ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں اور شدت پسندوں کیخلاف موثر کارروائی کریں، دہشت گرد ملک بھر میں وال چاکنگ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر داخلہ کا بیان حیران کن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان سید حسن ظفر نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، آپریشن ضرب عضب کا اعلان افواج پاکستان نے کیا، ان حکمرانوں کو عوام اور ملکی مفاد سے زیادہ اپنی جانیں اور کاروبار عزیز ہے، اسی طرح شدت پسند عالمی دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی سے انکار کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے شدت پسند کالعدم تنظیمیں اس عالمی دہشت گرد گروہ کے لئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں لیکن حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بھی حکومت کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ دراصل ان دہشت گردوں کے اور ان کے مفادات مشترک ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک سے ان دہشت گردوں کے لئے فنڈز آنے کے شواہد کے بعد بھی ان ممالک سے احتجاج نہ کرنا پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی سازش ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں عوام کی جان مال کے تحفظ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس وقت سے ڈریں جب عوام کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچیں۔


خبر کا کوڈ: 419192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419192/داعش-کی-موجودگی-سے-انکار-عوام-ا-نکھوں-میں-دھول-جھونکنے-کوشش-ہے-علامہ-حسن-ظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org