0
Wednesday 12 Nov 2014 19:45

تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) منانا کسی نعمت سے کم نہیں، ڈاکٹر صدیق قادری

ہم نے خدا کی کائنات میں دیکھا ہے کہ لوگ خدا کو نہیں مانتے، نبی کو نہیں مانتے مگر حسین کو مانتے ہیں
تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) منانا کسی نعمت سے کم نہیں، ڈاکٹر صدیق قادری
اسلام ٹائمز۔ امام حسین علیہ السلام کربلا میں جس امر کو زندہ کرنا چاہتے تھے آج پھر اُس امر کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے، آج پھر یزیدیت سر اُٹھا رہی ہے ہمیں امام عالی مقام کی سیرت کو لے کر چلنا ہوگا تا کہ وقت کے یزید کو شکست فاش سے دوچارکرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں یوم حسین منانا کسی نعمت سے کم نہیں، تعلیمی اداروں کے ماحول کو مغرب زدہ بنانے میں دشمن کی بہت بڑی چال ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے باطل کے سامنے حق والے موجود ہوتے ہیں، آج آئی ایس او پاکستان کے نوجوان تحسین کے لائق ہیں کہ جو ہر سال اس مادرعلمی میں امام عالی مقام کے نام سے ایک دن مناتے ہیں۔ ڈاکٹر صدیق قادری کا مزید کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کو کسی مسلک تک محدود کرنا بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ وہ محسن انسانیت ہیں۔ ہم نے خدا کی کائنات میں دیکھا ہے کہ لوگ خدا کو نہیں مانتے، نبی کو نہیں مانتے مگر حسین کو مانتے ہیں۔ آج ہمیں امام علیہ السلام کے فرامین پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ اپنے تعلیمی اداروں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 419199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش