0
Wednesday 12 Nov 2014 20:22

داعش کی موجودگی کی اطلاعات، شہباز شریف سے چودھری نثار کی 24 گھنٹوں میں 2 ملاقاتیں

داعش کی موجودگی کی اطلاعات، شہباز شریف سے چودھری نثار کی 24 گھنٹوں میں 2 ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ داعش کی پاکستان میں موجودگی کی خبروں نے حکمرانوں اور دفاعی اداروں میں تھرتھلی مچا دی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے دو ملاقاتیں کی ہیں۔ آج شام کو دوسری ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں خصوصی طور پر چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پاکستان میں داعش کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ لاہور میں متعدد علاقوں میں داعش کے پوسٹر لگائے گئے تھے جن کا لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے لاہور میں داعش کی موجودگی اور پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ہدایت کی ہے کہ داعش کی مدد کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں کوئی رعایت نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 419210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش