QR CodeQR Code

زائرین مشکلات سے دوچار حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں، سید داؤد آغا

12 Nov 2014 21:03

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ جنگی بنیادوں پر کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ پشاور میں عالم دین واجد حسین قزلباش کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ملک بھر میں شیعہ علماء اور عوام کا قتل عام فرقہ وارانہ تشدد کی آگ لگانے کی سازش ہے۔ حکومت معاملات خراب ہونے کے بعد ہی حرکت میں آتی ہے۔ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ جنگی بنیادوں پر کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ بیان میں تفتان میں‌ زائرین کی بس سروس معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تائید ہے۔ زائرین شدید مشکلات سے دوچار حکومتی کے فوری اقدامات کے منتظر ہیں۔ حکومتی کارکردگی بیانات کی بجائے عملی طور پر نظر آنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 419219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419219/زائرین-مشکلات-سے-دوچار-حکومتی-اقدامات-کے-منتظر-ہیں-سید-داؤد-آغا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org