QR CodeQR Code

مینار پاکستان کا اجتماع ملکی سلامتی و خوشحالی کی تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، مولانا عبدالجلیل نقشبندی

12 Nov 2014 21:15

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماوں نے کہا کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اجتماع ہے، جسکی میزبان جماعت اسلامی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب مولانا عبدالجلیل نقشبندی اور سیکرٹری جنرل پنجاب نذیراحمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ 21 تا 23 نومبر مینار پاکستان پر منعقد ہونیوالا اجتماع عام ملک کی سلامتی اور اسلامی اور خوشحال پاکستان کی تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے سرگودہا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قائداعظم پاکستان کو اسلامی و فلاحی پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اجتماع ہے، جسکی میزبان جماعت اسلامی ہو گی، یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ  کے دھارے کو تبدیل کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 419220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419220/مینار-پاکستان-کا-اجتماع-ملکی-سلامتی-خوشحالی-کی-تحریک-نقطہ-آغاز-ثابت-ہو-گا-مولانا-عبدالجلیل-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org