QR CodeQR Code

شہادت امام حسینؑ باطل کو للکارنے کا درس دیتی ہے، ڈاکٹر اسحاق قریشی

12 Nov 2014 21:31

اسلام ٹائمز: سالانہ علمی و ادبی تقریبات اور محرم الحرام کے حوالے سے شہادت سیمینار کی صدارت پرنسپل پروفیسر محمد یعقوب امجد نے کی اور تقریب کے آخر میں پروفیسر فرید احمد مرزا نے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد میں واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی، مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی نے اپنے خطاب میں شہادت حسینؑ کو اسلام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عظیم قربانی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہر باطل قوت کو للکارنے کی جرات پیدا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد میں سالانہ علمی و ادبی تقریبات اور محرم الحرام کے حوالے سے شہادت سیمینار کی صدارت پرنسپل پروفیسر محمد یعقوب امجد نے کی، مقابلہ جات کے انچارج پروفیسر محمد جعفر قمر اور ججز پروفیسر غلام مرتضیٰ، پروفیسر اقبال چشتی، پروفیسر عتیق قریشی، پروفیسر احمد خان اور پروفیسر عادل سلطان تھے۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر فرید احمد مرزا نے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 419222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419222/شہادت-امام-حسین-باطل-کو-للکارنے-کا-درس-دیتی-ہے-ڈاکٹر-اسحاق-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org