QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سٹی کا گن مین محمد زاہد شہید

13 Nov 2014 20:55

اسلام ٹائمز: شہید ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ عالیشان کالونی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کردی، پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردوں نے دستی بم سے نشانہ بنایا، پولیس نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار محمد زاہد دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی کا گن مین محمد زاہد سرکاری ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ عالیشان کالونی میں پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے محمد زاہد پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موٹر سائیکل سے گر گیا، اور پاؤں موٹرسائیکل میں پھنس گیا۔ محمد زاہد نے لیٹے لیٹے دہشتگردوں پر جوابی فائرنگ کی، مگر اس فائرنگ سے دہشتگردوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کچھ دیر مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر محمد زاہد موقع پر شہید ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد آصف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مگرآخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔  


خبر کا کوڈ: 419243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419243/ڈی-آئی-خان-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ایس-پی-سٹی-کا-گن-مین-محمد-زاہد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org