0
Thursday 13 Nov 2014 16:01

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے امریکی بلیک واٹر کا ہاتھ ہے، پریس ٹی وی

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے امریکی بلیک واٹر کا ہاتھ ہے، پریس ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ پریس ٹی وی نے پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک نئی خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام کو فروغ دینے میں امریکی بلیک واٹر ملوث ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے "پریس ٹی وی" نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار امریکی بلیک واٹر ہے۔ بلوچستان کو پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں یہ انکشافات کیے گئے کہ ایک نجی امریکی کمپنی بلیک واٹر ہمسایہ ملک افغانستان میں کارروائی کررہی ہے اور وہی بلوچستان کی بدامنی میں ملوث ہے۔ وہ صوبے میں ملک دشمن عناصر کی حمایت کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی نئی دستاویز نے ذرائع ابلاغ کی 2011ء کی ان رپورٹوں کی تصدیق کردی کہ امریکی سکیورٹی کمپنی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں بلوچستان میں شورش اور بدامنی پھیلانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔

پریس ٹی وی نے ایک پاکستانی صحافی کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے۔ رپورٹ نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کی حقیقت پر سنگین شکوک و شبہات ڈالے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کے ساتھ اتحاد میں داخل ہو کر 2001ء سے ہزاروں جانیں ضائع کرا چکا ہے۔ طالبان کے حامی عسکریت پسند اور بعض بلوچ عسکریت پسند گروہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف حملے کر رہی ہے۔ بلیک واٹر امریکی وفاقی حکومت کو سکیورٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس نے 2009ء میں ژی سروس اور 2011ء میں اکیڈمی کے نام سے اپنی کارروائیاں کیں۔
خبر کا کوڈ : 419340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش