0
Thursday 13 Nov 2014 15:53

پاکستان کا درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل شاہین2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل شاہین2 کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو حتف سکس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بلیسٹک میزائل پندرہ سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیاب نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہین ٹو میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا ہے۔ اس موقع پر پر ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود، لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خان موجود تھے۔ صدر ممنون حیسن اور وزیراعظم نواز شریف نے شاہین ٹو میزائل کے کامیاب تجرنے پر مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش