0
Thursday 13 Nov 2014 22:34

پی ٹی وی پر حملے میں ریاست کو چوٹ لگی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا، پرویزرشید

پی ٹی وی پر حملے میں ریاست کو چوٹ لگی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا، پرویزرشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں۔ عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے میں پاکستان کو زخم لگا ہے، پی ٹی وی پر حملے سے پوری ریاست کو چوٹ لگی، جس سے پاکستان کا نقصان ہوا، عمران خان اب اپنا دھرنا ڈٰی چوک کے بجائے بنی گالہ کے محل کے باہر منتقل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں آئی ڈی پیز پر تحریک انصاف کی حکومت کا تشدد شرمناک ہے، آئی ڈی پیز پر ہونے والے اس ظلم پر پاکستان کا ہر شہری افسردہ اور دکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش