QR CodeQR Code

افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیںگے

14 Nov 2014 01:36

اسلام ٹائمز: نو منتخب افغان صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستانی دورہ ہوگا، کئی افغان وزرا بھی انکے ہمراہ ہونگے، آج صدر پاکستان اور کل وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کرینگے، وفاقی دارالحکومت میں پولیس ہائی الرٹ اور ریڈ زون کے اطراف میں خصوصی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی اپنے پہلے دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ کئی افغان وزراء بھی ان کے ہمرا ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وہ پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سے ملاقات کے بعد عشائیے میں شریک ہوں گے۔ اشرف غنی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بھی کل ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان ان ملاقاتوں میں امن و امان، اتحادی افواج کے بعد افغانستان کے مستقبل اور باہمی تجارتی امور سمیت کئی دیگر معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔ ان کی آمد پر وفاقی دارلحکومت میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریڈ زون کے اطراف کی سڑکوں پر بھی پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے صدر منتخب ہونے کے بعد اشرف غنی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔


خبر کا کوڈ: 419432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419432/افغان-صدر-اشرف-غنی-دو-روزہ-دورے-پر-ا-ج-پاکستان-پہنچیںگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org