0
Friday 14 Nov 2014 13:20
کالعدم مذہبی جماعتیں ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ہیں

ایسے عناصر جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

ایسے عناصر جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتیں ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور جو عناصر ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ آج پورے ملک میں جتنی آزادی سے دہشت گرد سیکیورٹی اداروں اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمران بیدار ہوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ اجتماع سے سید علی اوسط، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، مصطفی عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور پولیس، رینجرز اور عوام پر تسلسل کے ساتھ ہونیوالے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ قتل و غارت گیری، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت ان مذہبی دہشت گردوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کی ضرورت ہے جو مکتب و مسلک کے نام پر انسانیت کا خون بہا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش