QR CodeQR Code

بیت المقدس میں جارحیت اور غزہ کی ناکہ بندی جاری رہی تو ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے، حماس

14 Nov 2014 13:29

اسلام ٹائمز: اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں دو سو نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کے درمیان امن مذکرات دوبارہ بحال کرنے پر زور دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت اور غزہ کی ناکہ بندی جاری رہی تو خطے میں ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تصادم کی کوشش کر رہا ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی اور مزید یہودی بستیوں کی تعمیر طویل مدتی جنگ بندی کی کوششوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس سے ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں دو سو نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کے درمیان امن مذکرات دوبارہ بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اردن کے دارالحکومت عمان میں ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان 1994ء میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 419474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419474/بیت-المقدس-میں-جارحیت-اور-غزہ-کی-ناکہ-بندی-جاری-رہی-ایک-بار-پھر-لڑائی-کا-آغاز-ہو-سکتا-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org