0
Friday 14 Nov 2014 14:13

مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر یونس دانش

مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر یونس دانش
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا فتنہ پیدا کیا جا رہا ہے، عراق اور شام میں جس طرح اسلام دشمن گروہ داعش دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ناحق کسی کا خون نہیں بہا سکتا، مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں اور مسمانوں کی نسل کشی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریٹ آباد حیدرآباد کی یوسی 18 میں تنظیمی عہدیدان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر یونس دانش نے مزید کہا کہ معاشرے کی تباہ حالی اور فرقہ پرستی کے نام پر انسانیت کی تذلیل کرنے والوں کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلام کے لبادے میں اغیار کے ایجنٹ دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت کے نام پر سستی شہرت حاصل کرنے والوں کے منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔
خبر کا کوڈ : 419480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش