0
Friday 14 Nov 2014 18:48

علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم کے تحت لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں احتجاج

علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم کے تحت لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ کے تین شہروں میں علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانپور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاڑکانہ میں مرکزی امام بارگاه جعفریہ سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی نے کی۔ احتجاجی ریلی میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے علامہ شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ٹھٹھہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے تکفیریوں کو کھلی چھٹی دینے پر وزیراعلیٰ سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد میں علامہ گل حسن مرتضوی کی زیر قیادت قدم گاہ مولا علی (ع) پر منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکاء نے علامہ شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علامہ شفقت عباس سولنگی ایک عالم باعمل، مبلغ اور مجاہد شخصیت تھے، ایک عزادار عالم دین کی شہادت سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کے 30 سالہ دور حکومت میں سندھ کی سرزمین جو اولیاء کی سرزمین کہلاتی ہے آج تکفیری دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے، ہر شہر میں داعش، القاعدہ، طالبان سمیت مختلف تکفیری جماعتوں کی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت نے دہشت گردوں کے آگے سرنڈر کردیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج کیلئےعلامہ شفقت سولنگی شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کی شہادت نے ہمیں یہ سبق دیاہے کہ ہم مر تو سکتے ہیں لیکن مکتب آل محمد (ع) کی ترویج کا کام کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علامہ شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دے شہید کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 419506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش