1
Friday 14 Nov 2014 22:18

داعش خطے کے مسلمانوں کیلئے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے، حزب اللہ

داعش خطے کے مسلمانوں کیلئے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں بر سر پیکار تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ خطے کے مسلمانوں کے لیے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے رہنما اور لبنانی وزیر محمد فنیّش نے کہا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں ان کے مقاصد مغربی طاقتوں سے مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں دولت اسلامیہ نے کہیں زیادہ مسلمانوں کو قتل کیا ہے، لیکن یہ معاملہ صرف مسلمانوں کے ہاتھوں دوسرے مسلمانوں کی ہلاکت کا نہیں ہے۔ محمد فنیّش نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے اصل خطرہ داعش جیسی تنظیمیں ہیں، ان کی وجہ سے مسلمانوں کی شبیہ پر برا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جنگجوؤں سے عوام کو پہنچنے والا نقصان شام میں بشار الاسد کی حکومت اور مخالفین کے مابین لڑائی سے ہونے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ محمد فنیّش نے یہ بھی کہا کہ کچھ عرب اور مغربی ممالک شام میں جاری تنازع کو ہوا دینے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری لڑائی کا خاتمہ طاقت کے استعمال کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 419513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش