QR CodeQR Code

علامہ شفقت سولنگی کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سنگین سازش ہے، علامہ مختار امامی

14 Nov 2014 20:45

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ شفقت سولنگی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے وگرنہ سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے گذشتہ روز شکارپور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ علامہ شفقت عباس سولنگی کی تشیع جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر شرکائے نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ شفقت عباس سولنگی ایک نڈر، بے باک، بہادر اور شجاع انسان تھے، شہید کی زندگی ایثار و فداکاری سے عبارت تھی، علامہ شفقت عباس کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سنگین سازش ہے، سرزمین اولیاء پر تکفیریوں کے نجس قدم اس عظیم دھرتی کو آگ و خون میں جھونکے کے لئے پڑے ہیں، سندھ دھرتی کے باسیوں کا کوئی مسلکی جھگڑا نہیں، اس دھرتی پر فقط دو قومیں آباد ہیں یا حسینی یا یزیدی۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ شفقت سولنگی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے وگرنہ سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 419517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419517/علامہ-شفقت-سولنگی-کا-قتل-سندھ-امن-تباہ-کرنے-کی-سنگین-سازش-ہے-مختار-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org