0
Friday 14 Nov 2014 22:39

حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کر دی، یوسف رضا گیلانی

حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کر دی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا جب کہ شیخ رشید کی بات کو کون سنتا ہے، عوام پرامن ہیں اور رہیں گے، ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔
خبر کا کوڈ : 419535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش