0
Saturday 15 Nov 2014 13:31

کراچی، امریکی تعاون سے 400 مقامات پر 2 ہزار سے زائد سرویلنس کیمرے لگانے کا فیصلہ

کراچی، امریکی تعاون سے 400 مقامات پر 2 ہزار سے زائد سرویلنس کیمرے لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارت خانے کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئر پاکستان (آئی این ایل اے پی) کے ایک 4 رکنی وفد نے ڈائریکٹر آئی این ایل پاکستان البرٹو روڈرجز کی سربراہی میں سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام احمد جمالی سے ملاقات کی۔ وفد نے کراچی کے مختلف علاقوں کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مزید تقویت دینے اور اس کے دائرے کو وسعت دینے جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر باہمی سمجھوتے کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے، جس کے مطابق شہر میں منتخب کردہ 400 نئے مقامات پر 2 ہزار سے زائد سرویلنس کیمرے نصب جائیں گے۔ کراچی میں زونل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے، جو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او سے براہ راست منسلک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 419609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش