0
Saturday 15 Nov 2014 17:20

تھر میں معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، ایاز لطیف پلیجو

تھر میں معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے دوڑ شہر میں محبت سندھ ریلی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ توڑ کرپشن ہوئی ہے، تھر میں معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، تھر میں ملنے والی امداد میں پینے کا پانی اور دوائیاں خراب ہوگئیں مگر حکمرانوں نے قحت سے متاثر عوام کو نہیں دیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء، مشیر، وزیراعلیٰ سمیت ارکان جھوٹ بول رہے ہیں کہ تھر میں بھوک کی وجہ سے بچوں کی اموات نہیں ہو رہی ہیں، حکمران جھوٹ بول کر تھر کے عوام کے زخموں پر مرحم لگانے کے بجائے نمک چھڑک رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش