0
Saturday 15 Nov 2014 17:38

بزدلانہ حملے سندھ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، احمد چنائے

بزدلانہ حملے سندھ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، احمد چنائے
اسلام ٹائمز۔ چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے نے شہر بھر میں پولیس جوانوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں چیف سی پی ایل سی احمد چنائے نے گزشتہ دو روز کے اندر شہر میں گشت اور ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائلوں پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کی اس نئی لہر کو لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ چیف سی پی ایل سی کے مطابق جرائم پیشہ اور ملک دشمنی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسہ روکنے کے لئے ایسی مذموم حرکات کی جارہی ہیں جن سے شرپسند عناصر مزید عناد پھیلانا چاہتے ہیں۔ چیف سی پی ایل سی نے واضح کیا کہ مصیبت اور امتحان کی اس گھڑی میں سی پی ایل سی سندھ گورنر ہاوس کی تمام ہمدردیاں اور تعاون سندھ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ہے اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کے بلند حوصلے اور ارادے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد ہرگز تبدیل نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 419657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش