QR CodeQR Code

عوامی ایکشن کمیٹی کا غذر میں محکمہ صحت کیخلاف جاری دھرنا پانچویں روز میں داخل

15 Nov 2014 21:15

اسلام ٹائمز: احتجاجی دھرنے میں بات چیت کے دوران ڈی ایچ او نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سپیشلٹ ڈاکٹروں کا مسئلہ صرف غذر کا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی غذر کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دھرنے کے پانچویں روز اے سی پونیال اشکومن سلطان خان اور سٹی مجسٹریٹ صفت خان ڈی ایچ او غذر سلیم الدین کے ہمراہ ڈی سی چوک پہنچ گئے جہاں مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے تاہم مظاہرین نے کہا کہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کا اختیار ڈی ایچ او غذر یا ضلعی انتظامیہ کے پاس نہیں، جب تک حکومت کا متعلقہ عہدیدار مذاکرات نہیں کرتا احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاجی دھرنے میں بات چیت کے دوران ڈی ایچ او سلیم الدین نے بتایا کہ ضلع غذر میں محدود وسائل کے باوجود سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سپیشلٹ ڈاکٹروں کا مسئلہ صرف غذر کا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے، ضلع غذر میں اب بھی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی ہیں مگر ڈاکٹر آنے کے لیے تیار ہی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 419694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419694/عوامی-ایکشن-کمیٹی-کا-غذر-میں-محکمہ-صحت-کیخلاف-جاری-دھرنا-پانچویں-روز-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org