0
Saturday 15 Nov 2014 21:42
گلگت بلتستان کو اب تک آئینی حقوق نہ دینا غداری کے مترادف ہے

پاکستان بھر میں تکفیری سوچ کیخلاف بھرپور مہم چلا کر انہیں تنہا کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

پاکستان بھر میں تکفیری سوچ کیخلاف بھرپور مہم چلا کر انہیں تنہا کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت ہنزہ نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں تکفیری سوچ کے خلاف بھرپور مہم چلا کر انہیں تنہا کرینگے۔ وطن پرست قوتوں کا اتحاد بنا کر مملکت خداداد پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط ملک بنائینگے۔ آج دنیا بھر میں شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ ہو رہا ہے اسلام کے لبادے میں چھپے ہوئے تکفیری بےنقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک عزیز میں پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد نے سنی شیعہ فساد کروانے والے تکفیری قوتوں کو ناکام بنا دیا ہے اور ان کو تنہائی کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مظلوم قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا درس ہم نے کربلا سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر کے جدوجہد کا آغاز کیا اور ظالموں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم تکفیریت کے خلاف عوام کو بیدار کرنے میں اتنے کامیاب ہوئے ہیں کہ ہر سیاسی پارٹی آج نعرہ حیدری لگانے پہ مجبور ہے۔ ہماری ہی جدوجہد سے گلگت بلتستان کا مسئلہ ملکی سطح پر اجاگر ہوا اور ہر پارٹی اب گلگت بلتستان کو اپنے منشور کا حصہ بنانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اب تک آئینی حقوق نہ دینا غداری کے مترادف ہے اور حکمران صرف عیاشیوں میں مصروف رہے ہیں صرف خیرات پر گزارہ کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجلس وحدت کو حکومت سازی کا موقع ملا تو ایسی حکومت تشکیل دینگے کہ ملک بھر کے لیے رول ماڈل بن جائے گی۔ گلگت بلتستان کے وسائل مقامی لوگوں پر خرچ ہونگے اور یہاں کے لوگوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 419695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش