0
Saturday 15 Nov 2014 23:30

اسکردو میں پہلی بار پولیس ٹریننگ سکول میں کورس مکمل

اسکردو میں پہلی بار پولیس ٹریننگ سکول میں کورس مکمل
اسلام ٹائمز۔ اسکردو پولیس ٹریننگ سکول میں ایک ماہ سے جاری ڈرائیور ٹریننگ کورس مکمل ہونے پر 40 مرد اور 6 خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اور سرٹیفکٹیس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بلتستان ریجن عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ ہم سب کو احساس ذمہ داری کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرنی چاہیے، پولیس ٹریننگ سے ڈرائیور حضرات قانون کی پاسداری کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریننگ انچارج سب انسپکٹر گلزار نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد علاقے میں بڑھتے ہوئے حادثات کو کم کرنا اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اکثر ڈرائیور ایسے ہیں جن کو ٹریفک قوانین کا پتہ نہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت سے حادثات پیش آتے ہیں۔ اس موقع پر ایس پی اسکردو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے 40 مرد اور 6 خواتین کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ واضح رہے کہ اسکردو میں پہلی بار ڈرائیونگ کورس کا انعقاد ہو سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش