0
Saturday 15 Nov 2014 23:36

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دینگے، شیخ رشید

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف کا اقتدار ختم ہونے تک عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دیں گے۔ ساہیوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ نواز شریف اٹھارہ کروڑ عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ نون لیگ کے استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عمران خان کو مبارک ہو کہ مریم نواز مستعفی ہوگئی ہیں۔ شیخ رشید نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دی جائے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ خودکش سیاستدان ہیں، اپنا تابوت کندھے پر لیکر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سرکار کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو کنستر کاٹنا بھی پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش