QR CodeQR Code

ناصر عباس شیرازی کا دو روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، سیاسی ملاقاتیں اور وکلا سے خطاب

15 Nov 2014 23:43

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے پولیٹیکل سیکرٹریٹ کے میڈیا انچارج امیر حیدر کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل تشیع کو سیکورٹی فراہم کرے اور دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے ڈی آئی خان کی تین تحصیلوں کا دورہ کیا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے پولیٹیکل سیکرٹریٹ کے میڈیا انچارج امیر حیدر نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ناصر عباس شیرازی نے ڈی آئی خان بار سے بھی خطاب کیا۔ ناصر عباس شیرازی نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی طرف سے جلسے اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اہل تشیع کو سیکورٹی فراہم کرے اور دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن سے ریاست کو استحکام ملا ہے، طالبان کیساتھ مذاکرات کی پالیسی کا مطلب دہشت گردوں کی تقویت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں دفن کیا ہے، ہم اس ملک کو بچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 419713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419713/ناصر-عباس-شیرازی-کا-دو-روزہ-دورہ-ڈیرہ-اسماعیل-خان-سیاسی-ملاقاتیں-اور-وکلا-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org