0
Saturday 15 Nov 2014 23:45

شیخ رشید تشدد کی بات کرتے رہیں، میں بھی مذمت کرتا رہونگا، مجیب الرحمان شامی

شیخ رشید تشدد کی بات کرتے رہیں، میں بھی مذمت کرتا رہونگا، مجیب الرحمان شامی
اسلام ٹائمز۔ روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اس ملک میں جلانے، مارنے اور مار دینے کی بات کر کے تشدد کی ہوا عام کرنے کی کوشش کی، ان کا یہ رویہ قابل مذمت ہے جس پر میں نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور اگر آئندہ بھی وہ تشدد پسندانہ سیاست سے باز نہ آئے تو ان کی مذمت کرتے رہیں گے۔ ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد ایک قومی سیاستدان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پارٹی کے جلسے میں کھڑے ہو کر تشدد پسندانہ گفتگو کرتے ہیں، عمران خان کو چاہیئے کہ وہ ان کی باتوں کا نوٹس لیں ورنہ ان کی کہی ہوئی باتیں ہی عمران خان کے گلے پڑ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے میری ملاقات پر اعتراض کر رہے ہیں حالانکہ ان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ میری تو عمران خان سے بھی ملاقاتیں ہوتی ہیں جن کے جلسے میں کھڑے ہو کر مجھ پر وہ انگلی اٹھا رہے تھے، اور یہ ملاقاتیں کوئی سیاستدانوں کی طرح چھپ چھپا کر نہیں سرعام ہوا کرتی ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میں شیخ رشید کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ سیاسی میدان میں قدم رکھ رہے تھے اور نہ میں کسی شیشے کے گھر میں رہتا ہوں بلکہ ایک مٹی کے گھر کے برآمدے میں رہتا ہوں جہاں میرے پاس کوئی بھی آ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش