0
Sunday 16 Nov 2014 21:52

بھکر کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کو شکست دینگے، ناصر عباس شیرازی

بھکر کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کو شکست دینگے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے بھکر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھکر میں تکفیری ٹولے کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال اور حلقہ  پی پی 48 کے اُمیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ کیساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھکر کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کو شکست دیں گے، عوام اب قید کی زندگی سے نجات پائے گے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ لیگی حکمران جس طرح طالبان سے مذاکرات کی بات کر رہے تھے، کیا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے؟ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران طالبان دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کر کے ملک سے غداری کر رہے تھے، فوج نے حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن شروع کیا یہ نون لیگی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ ناصر شیرازی نے کہا بھکر میں انتظامیہ نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی پر پابندی لگائی ہے، اس سے ہم خوف زدہ نہیں ہیں، وہ 23 نومبر کے جلسہ میں تشریف لا رہے ہیں اگر انتظامیہ نے کوئی ایسی حرکت کی تو خود ذمہ دار ہونگے۔

پولیٹیکل سیل کے میڈیا انچارج امیر حیدر کے مطابق سیکرٹری سیاسیات نے ضلع بھکر میں پی پی 48 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ورکر کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال، ایم ڈبلیو ایم احسان اللہ بلوچ اور سفیر شہانی بھی موجود تھے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ ہمارے اس اتحاد سے بھکر میں امن ہو گا، تکفیری دیوار سے لگ چکے ہیں اور یہ خود اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے لے فخر کی بات ہے کہ میں یہاں ہوں، جب کارکنان اسیر تھے، تو یہاں کی خواتین نے دھرنا دیا۔ انہوں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی پالیسیاں ملک دشمنی پر مبنی ہیں، یہ لوگ ہمارے دشمن کو ساتھ بیٹھا کر مذکرات کرنے جا رہے تھے، فوج نے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، ضرب عضب آپریشن اسکی واضح مثال ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا کہ بھکر کے حالیہ ضمنی انتخابات میں جیت کی کنجی مجلس وحدت مسلمین کے پاس ہے۔ یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں ملک نذر کہاوڑ عوامی تحریک کے امیدوار ہیں اور ایم ڈبلیو ایم انکی حمایت کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش