QR CodeQR Code

افغانستان میں خاتون رکن پارلیمنٹ خودکش حملے میں زخمی، 3 افراد ہلاک

16 Nov 2014 19:55

اسلام ٹائمز: کابل میں شکریہ برکزئی اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ جا رہی تھیں، کہ کار سوار خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو ان کے قریب لا کر اڑا دیا، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں شکریہ برکزئی اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ جا رہی تھیں، کہ کار سوار خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو ان کے قریب لا کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور شکریہ بارکزئی سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کے زخم اتنے گہرے نہیں اور اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، جب کہ دیگر زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کابل کے پولیس چیف جرنل محمد زاہر زاہر پر اسی قسم کا قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ بھی بال بال بچ گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 419832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419832/افغانستان-میں-خاتون-رکن-پارلیمنٹ-خودکش-حملے-زخمی-3-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org