QR CodeQR Code

گلگت میں کم سن حسنین کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، عاطف موسوی

16 Nov 2014 22:44

اسلام ٹائمز: آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر نے ایک اجلاس میں گلگت سے تعلق رکھنے والے کم سن کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ گلگت انتظامیہ حسنین کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر سید عاطف موسوی نے کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے سالانہ پروگرامز زیر بحث لائے گئے۔ جن میں یونٹ سازی، شعبہ اسکاوٹس، شعبہ تعلیم، شعبہ تربیت اور شعبہ محبین پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے صدر آئی ایس او نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہمیشہ سے طلباء کی خدمت کرتی آئی ہے اور آگے بھی ان کے ہر مسئلے پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں گلگت میں اس کم سن حسنین پر جو ظلم کیا گیا وہ نہایت ہی افسوسناک ہے اور اس انسانیت سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت انتظامیہ حسنین کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دے۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لئے دعا مانگی گئی۔


خبر کا کوڈ: 419849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419849/گلگت-میں-کم-سن-حسنین-کا-قتل-انسانیت-سوز-واقعہ-ہے-عاطف-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org