QR CodeQR Code

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

17 Nov 2014 12:14

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے حتف 4 شاہین ون (اے) بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون (اے) میزائل 900 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ تجربے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خان اور اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران سمیت سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پر مبارکباد بھی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 419895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419895/پاکستان-کا-بیلسٹک-میزائل-شاہین-ون-اے-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org