QR CodeQR Code

کراچی، حساس یونین کونسلوں میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار

17 Nov 2014 16:14

اسلام ٹائمز: انتظامیہ کے مطابق اب تک اکیاون فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے مختلف یونین کونسلوں میں سیکورٹی اہلکاروں یا رضاکار ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں جس کے بعض تیسرے روز بھی مہم شروع کرنے میں تاخیر ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ کی حساس گیارہ یونین کونسلوں میں خصوصی طور پر پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران گیارہ یونین کونسلوں میں دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک اکیاون فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے مختلف یونین کونسلوں میں سیکورٹی اہلکاروں یا رضاکار ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں جس کے بعض تیسرے روز بھی مہم شروع کرنے میں تاخیر ہوگئی۔ چکرا گوٹھ کورنگی میں رضاکار ٹیمیں سیکورٹی کی منتظر رہیں۔ ادھر لانڈھی مظفر آباد کالونی میں آج بھی والدین نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 419949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419949/کراچی-حساس-یونین-کونسلوں-میں-تیسرے-روز-بھی-انسداد-پولیو-مہم-تاخیر-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org