QR CodeQR Code

تھرپارکر، خوراک کی کمی سے 4 بچے دم توڑ گئے، تعداد 76 ہوگئی

17 Nov 2014 16:17

اسلام ٹائمز: ڈاکٹروں کے مطابق تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے، تھر پارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی بلامعاوضہ فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوگ اپنے مال مویشی کے ہمراہ نقل مکانی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار آج چار بچے دم توڑ گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھہتر ہوگئی، تھر پارکر میں خوراک کی کمی سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، متاثرہ بچوں کو اسپتال لائے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج تحصیل چھاچھرو کے بجیر محلے میں 8 ماہ کا اویس دم توڑ گیا، سول اسپتال مٹھی میں پانچ دن کا بچہ اور بچی چل بسی، جبکہ ایک ماہ کے ایاز نے ڈیپلو سے سول اسپتال مٹھی لائے جانے کے دوران دم توڑا، ڈاکٹروں کے مطابق تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ تھر پارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی بلامعاوضہ فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوگ اپنے مال مویشی کے ہمراہ نقل مکانی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 419950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419950/تھرپارکر-خوراک-کی-کمی-سے-4-بچے-دم-توڑ-گئے-تعداد-76-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org