0
Monday 17 Nov 2014 19:25

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جنس اور نسل کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاتی ہے، انجینئر شجاعت علی قادری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جنس اور نسل کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاتی ہے، انجینئر شجاعت علی قادری
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ کے بیان پر ہوئی سیاست اور قومی میڈیا کے ذریعہ مسلم یونیورسٹی کے وقار کو مجروح کرنے پر آج مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری انجینئر شجاعت علی قادری نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک سیکولر ادارہ ہے جہاں ہر کسی کو تعلیم حاصل کرنے کا مکمل حق ہے، یونیورسٹی میں کبھی بھی مذہب جنس اور نسل نہیں دیکھا گیا ہے بلکہ جو بھی یہاں پر تعلیم حاصل کرنے آیا ہے اسے یونیورسٹی کی تمام سہولیات دستیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا کے ذریعہ یونیورسٹی کی منفی تشہیر کی گئی جو لائق مذمت ہے، اس طرح کی خبریں عام کرکے پست ذہنیت صحافی مسلم یونیورسٹی کے کردار پر حملہ کر رہے ہیں جو نہایت ہی گندی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انجینئر شجاعت علی قادری نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے تہذیب و تمدن کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، اسے بے بنیاد باتوں کو لیکر بدنام کرنا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تہذیب و تمدن پر حملہ کرنے جیسا ہے۔ مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری انجینئر شجاعت علی قادری نے اس واقعہ کو لیکر متعلقہ صحافی سے معافی مانگے کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اسطرح کی کوئی بھی صحافی بیجا حرکت نہ کرے جس سے مسلم یونیورسٹی پر کسی طرح کا آنچ آئے۔
خبر کا کوڈ : 419975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش