0
Monday 17 Nov 2014 19:50

میکسیکو تک امریکی بحری بیڑے کا تعاقب کرینگے، ایران

میکسیکو تک امریکی بحری بیڑے کا تعاقب کرینگے، ایران
اسلام ٹائمز۔ تہران میں امریکی نیوی کو خبر دار کرتے ہوئے ایڈمرل فدوی نے کہا ہے کہ خلیج میں موجود امریکی نکل جائیں ورنہ تصادم ہو سکتا ہے، ہمارے پاس نہایت تیز رفتار آبدوزیں اور بحری جنگی جہاز ہیں۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے تو ایرانی فوجیں خلیج میکسیکو تک امریکی بحری بیڑوں کا تعاقب کرینگی۔ عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ خلیج میں موجود امریکی سپاہ کو وہاں سے نکل جانا چاہیے، ورنہ کسی بھی وقت تصادم ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی نیول چیف کا یہ بیان سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے دستاویزی پروگرام میں دکھایا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہایت تیز رفتار آبدوزیں اور بحری جنگی جہاز ہیں جو نہایت سرعت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے 1980 اور 1988ء کے دوران آٹھ سال تک جاری رہنے والی عراق جنگ کے بعد اپنی بحری جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کیے رکھی، بیرون ملک سے فریگیٹ اور دیگر جنگی آلات منگوائے گئے، ان میں کم اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل بھی شامل ہیں، جو سمندر میں اپنے ہدف کو نہایت کامیابی کے ساتھ تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش