QR CodeQR Code

طالبان ہوں یا داعش کے ابلیسی غنڈے، کسی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم نقوی

17 Nov 2014 22:26

اسلام ٹائمز: جے یو پی نیازی گروپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف فوج کے جراتمندانہ کردار کی معترف ہے،دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے سپوتوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے سربراہ پیر معصوم حسین نقوی نے شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں سے لڑائی میں تین فوجی افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ملک پر قربان ہونے والے فوجیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے سپوتوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد ایسے سانپ ہیں جو مرنے سے پہلے آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کے جو بیج بوئے تھے، اب تناور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف قوم فوج کے ساتھ ہے، وہ طالبان ہوں یا داعش کے ابلیسی غنڈے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں چونکہ دونوں کی سوچ ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش انبیا علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرنے کے دل آزار، غیر اسلامی اور غیر انسانی گناہوں میں ملوث ہے جبکہ طالبان اولیائے اللہ کے مزارات پر خود کش حملے، عید میلادالنبی، محرم الحرام کے جلوسوں اور گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جے یو پی نیازی کے سربراہ نے کہا کہ پاک وطن میں امن کا قیام کا انحصار دہشت گردوں کے خاتمے پر منحصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 420051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420051/طالبان-ہوں-یا-داعش-کے-ابلیسی-غنڈے-کسی-رعایت-مستحق-نہیں-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org