0
Monday 17 Nov 2014 22:55

کشمیر، سرکریک سمیت بھارت سے تمام تنازعات کا حل چاہتے تھے، آصف زرداری

کشمیر، سرکریک سمیت بھارت سے تمام تنازعات کا حل چاہتے تھے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کشمیر اور سرکریک سمیت بھارت سے تمام تنازعات کا حل چاہتے تھے لیکن بھارتی حکومت تیار نہ ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے الیکشن پر تشویش ہے۔ پہلے القاعدہ سے خبردار کیا اب یورپی اور مغربی ممالک کو داعش سے خبردار کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد آئی۔ دس سال ڈکٹیٹر کیخلاف جدوجہد کی۔ اپنی لیڈر بےنظیر بھٹو کو کھو کر جمہوریت کیلئے بڑی قربانی دی۔ مقبوضہ کشمیر کے آئندہ انتخابات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیشہ دنیا کو باور کرایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی سے آئندہ آنے والی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں، یورپ کے لوگ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دہشت گردی میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش