0
Monday 17 Nov 2014 23:54

مرکزی حکومت سیاسی بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کرے، سراج الحق

مرکزی حکومت سیاسی بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کرے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستا ن پر 67سالوں سے مغرب کے ایجنٹ مسلط ہیں۔ پاکستان آج حالت نزع میں ہے۔ یہاں قانون اور آئین کی بجائے حکمرانوں کی حکمرانی ہے۔ ایک پُر امن اسلامی مہم کا آغاز کرنے کے لئے مینار پاکستان پر اجتماع عام میں عوامی ایجنڈا پیش کریںگے۔ جس میں اسلامی پاکستان کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ آئین پاکستان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو۔ اسلامی پاکستان میں اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان میں انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسرمحمد ابراہیم خان، نائب امیر مشتاق احمد خان، سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان پر مغرب اور امریکہ کے ایجنٹ مسلط ہیں اور ان ہی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دولخت ہوچکا ہے۔ آج بھی وہی پالیسیاں تسلسل سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے آج تک اس پر جاگیردار اور اشرافیہ مسلط ہے۔ جب تک ملکی وسائل ان جاگیرداروں اور وڈیروں سے آزاد نہیں کرائیںگے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جرگہ کسی پارٹی یا جماعت کی نہیں صرف عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت سیاسی بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کرے۔
خبر کا کوڈ : 420065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش