0
Tuesday 18 Nov 2014 00:13

لاہور سے ڈی آئی خان آنیوالی موٹرکار کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

لاہور سے ڈی آئی خان آنیوالی موٹرکار کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف تاجر اور پیس ہوٹل کے مالک چوہدری ریاض رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے بعد اپنی بیوی، سالی ،بھانجے اور بہنوئی تاج محمد کے ہمراہ اپنی موٹرکار میں ڈیرہ اسماعیل کیلئے روانہ ہوئے۔ جب گاڑی جھنگ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کی بیوی، سالی اور بھانجا موقع پرجاں بحق ہو گئے، جبکہ چوہدری ریاض اور ان کا بہنوئی تاج محمد شدید زخمی ہو گئے۔ موٹر کار کو کاٹ کر انہیں باہر نکالا گیا اور نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے کے سبب بعد میں جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعدجب نعشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے انکے آبائی علاقے عمر بازار محلہ دیوان صاحب لایا گیا توسینکڑوں افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونیوالے افرادکی نماز جنازہ سائنس کالج میں ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، بعدمیں انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 420069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش