QR CodeQR Code

داعش کے پوسٹر لگانے والے دو افراد لاہور سے گرفتار

18 Nov 2014 01:02

اسلام ٹائمز: چند روز قبل صوبائی دارالحکومت کی دیواروں پر دہشتگرد تنظیم داعش کے سٹکر اور پوسٹرز لگائے گئے تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز: لاہور پولیس نے داعش کے سٹکرز اور پوسٹرز لگانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ چند روز قبل لاہور کے مختلف علاقوں کی دیواروں پر داعش کے سٹکرز اور پوسٹرز لگائے گئے تھے، حکام نے ان کا نوٹس لیکر اتروا دیئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کو شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ تھانہ نواب ٹاون میں درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 420073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420073/داعش-کے-پوسٹر-لگانے-والے-دو-افراد-لاہور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org