QR CodeQR Code

اسٹبلشمنٹ حق حکمرانی کی خاطر مذہبی طبقوں میں نفاق کا بیج بوتی ہے

امریکی و یہودی لابی، اسلام و پاکستان کے خلاف سر گرم ہو چکی ہے، مولانا سید عطا المومن شاہ بخاری

18 Nov 2014 08:33

اسلام ٹائمز: مجلس احرار اسلام کے سربراہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذہبی قوتوں کو آگے بڑھ کر امریکی و یہودی لابی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ملک میں تمام دینی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دیوبند مسلک کی جماعتوں نے فرقہ واریت، اسلام اور علماء کو بدنام کرنے کی سازشوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا، آج اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں مسلک دیوبند کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہےتاہم اجلاس کی میزبان جماعت مجلس احرار اسلام کے سربراہ مولانا سید عطا المومن شاہ بخاری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں جہادی جماعتوں کو دعوت نہیں دی گئی کیونکہ ہم نے عسکریت پسندی کے امور پر غور نہیں کرنا، اجلاس کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ، تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالت، اہل بیت و صحابہ کرام کا تحفظ ہے۔ ہم ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتے ہیں، اسٹبلشمنٹ حق حکمرانی کی خاطر مذہبی طبقوں میں نفاق کا بیج بوتی ہے، امریکی و یہودی لابی، اسلام و پاکستان کے خلاف سر گرم ہو چکی ہے، مذہبی قوتوں کو آگے بڑھ کر اسے روکنا ہوگا۔ عنقریب ملک میں تمام دینی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 420080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420080/امریکی-یہودی-لابی-اسلام-پاکستان-کے-خلاف-سر-گرم-ہو-چکی-ہے-مولانا-سید-عطا-المومن-شاہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org