0
Tuesday 18 Nov 2014 15:57

عالمی ادارے نے نئی دہلی کو جدید غلامی کا مرکز قرار دیدیا

عالمی ادارے نے نئی دہلی کو جدید غلامی کا مرکز قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارے نے نئی دہلی کو جدید غلامی کا مرکز قرار دے دیا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں تین کروڑ اٹھاون لاکھ افراد جدید غلامی کا شکار ہیں۔ عالمی ادارے’’ گلوبل ماڈرن سلیوری انڈیکس ’’ نے ایک عالمی جائزے میں بتایا کہ بھارت میں ایک کروڑ بیالیس لاکھ افراد جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں جبری مشقت کے شکار افراد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔ آبادی کے تناسب سے یہ تعداد موریٹانیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک 167 ممالک کی سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ غلامی کا خاتمہ کرنے میں افریقا اور ایشیا کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت میں ایک کروڑ بیالیس لاکھ سے زیادہ افراد غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ چین میں یہ تعداد تیس لاکھ ہے۔ چین کے بعد پاکستان اور اس کے بعد ازبکستان جبری مشقت لینے والے ممالک میں آگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش