0
Tuesday 18 Nov 2014 16:02

بغداد میں دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق، 29 زخمی، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک

بغداد میں دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق، 29 زخمی، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کی مارکیٹ میں ہوا، دوسرا دھماکہ عامریہ ضلعے میں ہوا دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، دو افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ عراقی پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کو طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 420177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش