0
Tuesday 18 Nov 2014 18:16

کوٹ رادھا کشن واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گورنر پنجاب

کوٹ رادھا کشن واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ اسلام اقلیتوں کو مکمل حقوق فراہم کرتا ہے، پاکستان کا آئین بھی اسلامی اصولوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے علما کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ مولانا طاہر اشرفی نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنچاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق مکمل حقوق حاصل ہے اور ان اکا دکا واقعات سے ملک کو امیج بری طرح متاثر ہوتا ہے لہذا علما کا کام ہے کہ اس اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں اور لوگوں میں برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چاند سے ہوتے ہوئے مریخ پر پہنچ گئی ہے اور ہم مسلم عیسائی اور شیعہ سنی کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، ہمارے نبی کریمﷺ نے تو عیسائی رہنماؤں کو مسجد نبوی کے اندر عبادت کرنے کی اجازت دے دی تھی پھر مسیحوں کو جلانے والے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے والے کس کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمارے نبیﷺ تو رحمت للعالمین ہیں، انہوں نے انسانیت کے ساتھ پیار کا سبق دیا ہے ہمیں چاہیے کہ نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔
خبر کا کوڈ : 420231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش