0
Tuesday 18 Nov 2014 20:52

پی ٹی آئی عوام کو جھوٹے نعروں سے ورغلا نہیں سکتی، مولانا لطف الرحمن

پی ٹی آئی عوام کو جھوٹے نعروں سے ورغلا نہیں سکتی، مولانا لطف الرحمن
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے غلط رویے اور غیر متوازن طرز عمل پر غور کرے اور مثبت سوچ کو فروغ دے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا لطف الرحمن نے بنوں میں آئی ڈی پیزکیساتھ روارکھے جانیوالے پولیس رویہ کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے واقعات سے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی غربی نظریاتی سرحدوں کے امین اور بلا معاوضہ محافظوں کیساتھ روارکھے جانیوالایہ رویہ محرومیوں کوجنم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عوام سے کئے گئے تمام دعوے سراب ہوچکے ہیں۔ جس حکومت کو سال بھر ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے کا بھی پتہ نہ چل سکے، عوام ان سے کیا توقع رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ کھرے، کھوٹوں میں صحیح فرق محسوس کر رہے ہیں۔ اب پی ٹی آئی عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں سے ورغلا نہیں سکتی۔ ملک کے دوسرے صوبوں کی عوام کیلئے صوبہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی مشعل راہ ہے۔ عوام کو ان کی کارکردگی جاننے کیلئے صوبہ کے پی کے کے ڈھانچہ کو دیکھنا ہو گا۔ مولانا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی ناقص حکمت عملی اور کارکردگی نے صوبہ کے پی کے کو پسماندگی میں کئی برس پہلے کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ آج قومی زندگی کا ہرشعبہ زوال و انحطاط کے عمل سے دوچار ہے۔ ان کے تمام تر دعوؤں کے باوجود عوام صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے، جس سے عوام میں پی ٹی آئی کی کا گراف مکمل طور پر گر چکا ہے۔ صوبائی حکمران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ عوام میں ان کو خاصی پذیرائی حاصل ہے یہ پذیرائی عارضی اور کرسی کی مرہون منت ہے۔
خبر کا کوڈ : 420265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش