QR CodeQR Code

ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی اپنے تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے

18 Nov 2014 21:08

اسلام ٹائمز: اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر ایس یو سی کے سربراہ نے ڈویژنل آفس میں علماء و زعماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ دورہ آنے والے انتخابات کیلئے نہایت اہم ثابت ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحد اپنے تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔ اسکردو آمد کے موقع پر ایس یو سی کے صوبائی صدر حجۃ الاسلام آغا سید عباس رضوی، ڈویژنل صدر شیخ فدا حسن عبادی اپنی کابینہ کے علماء و تنظیمی ساتھیوں اور علاقے کے بزرگان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچے اور علامہ عارف واحدی کا پرتپاک استقبال کیا۔ علامہ عارف واحدی اسکردو ائیرپورٹ سے تحصیل آفس گمبہ اسکردو گئے جہاں انہوں نے تحصیل گمبہ اسکردو شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران، علماء کرام اور معززین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر معززین سے گفتگو کے بعد وفد کے ہمراہ کیمپ آفس اسکردو پہنچے اور علاقے کے معززین، روسا سے تفصیلی نشست ہوئی جس میں علامہ عارف واحدی نے سربراہ تحریک اسلامی پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قومی و ملی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ملت تشیع کے جملہ حقوق کی حفاظت اور ملت کی بقا میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کے جملہ سیاسی و مذہبی معاملات میں بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ دورہ آنے والے انتخابات کیلئے نہایت اہم ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 420268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420268/ایس-یو-سی-کے-مرکزی-رہنما-علامہ-عارف-واحدی-اپنے-تنظیمی-دورہ-پر-اسکردو-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org